مدت پوری ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹایا گیا:سابق گورنر سٹیٹ بینک

11:47 AM, 5 May, 2019

کراچی:گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ انہیں ان کی مدت پوری ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور وہ چاہتے تو عدالت جا سکتے تھے لیکن اس سے ملکی مفادات کا نقصان ہوتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے قبل از وقت استعفیٰ کیوں دیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی نوکری سے زیادہ ملکی مفاد ات عزیز ہیں اس لیے انہوں نے عدالت کی بجائے استعفے کو ترجیح دی۔


انہوں نے بتایا کہ وہ سوموار کو سٹیٹ بینک جائیں گے اور استعفیٰ دی کر واپس آجائیں گے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین فیڈل بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان ہ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں