جوہانسبرگ: جنوبی افریقن فٹبالر جن پر میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ فٹبالر کے کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ نے سٹرائیکر لیویاندا نٹشنگزی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
21 سالہ لیویاندا نٹشنگزی اس سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران بجلی گرنے سے زخمی ہونے کے بعد کومہ میں تھے۔ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں فٹبال کلب نے انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے ستارے تھے اور ان کی ٹیم غم کی حالت میں ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار
مارٹز برگ یونائیٹڈ اس وقت جنوبی افریقہ کی پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ مارٹزبرگ کے چیئرمین فاروق کدودیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لیواندا کے جانے سے انتہائی غم زدہ ہیں، جو بھرپور صلاحیتوں کے مالک ایک پرجوش کھلاڑی تھے۔ مارٹز برگ یونائیٹڈ فٹبال کلب کی جانب سے میں نٹشنگزی خاندان کے لیے دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سمندر کے بیچوں بیچ، دنیا کا ایک نیا عجوبہ تیار
نٹشنگیز نے مارٹز برگ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دو سیزن قبل کیئزر چیفس کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ لیویاندا نٹشنگزی اور دیگر دو کھلاڑی کوازولونٹل کے خلاف میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ کے میڈیا کے مطابق دیگر دونوں کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے جبکہ نٹشنگزی کو چھاتی پر شدید زخم آئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں