جہلم: پاک فوج اور فضائیہ کا مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ، آرمی ایوی ایشن، ایس ایس جی اور انفنٹری نے بھرپور حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جہلم میں پاک فوج اور فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ہوئیں، کمانڈر سینڑل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے مشقوں کے انعقاد پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ نے دستیاب وسائل کا موثر انداز میں استعمال کیا، مشقوں کا مقصد پاک فوج و فضائیہ کی فائر پاور اثاثوں کی صلاحیت کو آزمانا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاک فوج اور فضائیہ کے سینیر افسران نے بھی فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا۔ بلال اکبر نے مشق کو پیشہ ورانہ مہارت کا حامل بنانے پر تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دفاع وطن میں بہتر پیشہ ورانہ مہارت کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ بلال اکبر نے مشق کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سمندر کے بیچوں بیچ، دنیا کا ایک نیا عجوبہ تیار
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں