میڈیا کے ڈر سے نگراں وزیراعظم کا نام نہیں بتا رہے: خورشید شاہ

میڈیا کے ڈر سے نگراں وزیراعظم کا نام نہیں بتا رہے: خورشید شاہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام اس لیے نہیں بتا رہا کہ میڈیا اس کی دھجیاں نہ اڑا دے، مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں گا، ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک ذہن میں نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مشاورت کی، چاہتا ہوں کہ وزیراعظم اور اپوزیشن کا اس حوالے سے جو کردار ہے وہ ادا ہو اور مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار
 خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں 31 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرنا ہے تاہم ابھی تک میڈیا کے ڈر سے کوئی نام نہیں دے رہے یہ نہ ہو کہ میڈیا اس کی دھجیاں ہی اڑا دے ، ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ تاہم جو بھی نام دیں گے مشاورت کے بعد دیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سمندر کے بیچوں بیچ، دنیا کا ایک نیا عجوبہ تیار
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں