مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بے لگام، 4 کشمیری نوجوان شہید

08:32 PM, 5 May, 2018

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج بے لگام ہوگئی، سری نگر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کرتے ہوئے عادل احمد کو گاڑی تلے روندھ ڈالا، عادل کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار
 سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، 3 صحافیوں سمیت کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سمندر کے بیچوں بیچ، دنیا کا ایک نیا عجوبہ تیار
 حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہر شہادت پر کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ پہلے سے بھی زیادہ بلند ہو جاتا ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ کو گھر میں نظر بند کر دیا جبکہ یاسین ملک کو گرفتار کرلیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں