مسلم لیگ ن خلائی مخلوق کی وضاحت کرے : چودھری شجاعت

08:18 PM, 5 May, 2018

پشاور:صدر ق لیگ چودھری شجاعت نے ن لیگ سے خلائی مخلوق کے بیان پر وضاحت طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ن لیگ خلائی مخلوق کی وضاحت کرے، قومی اداروں کے ساتھ خلائی مخلوق کو تشبیہ دینا نقصان دہ ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ لوگ اس وقت کنگز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، موجودہ وفاقی کابینہ میں شامل 12 لوگ مسلم لیگ ق کے دور کے ہیں۔

انہوں نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے کہا  کہ اس کے لئے خاص عینک کا استعمال کرنا پڑے گا۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا  کہ مسلم لیگ ق عوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکلی ہے۔

مزیدخبریں