ریاض پیرزادہ کا نواز شریف سے 1985 سے گہرا تعلق ہے: شہباز شریف

ریاض پیرزادہ کا نواز شریف سے 1985 سے گہرا تعلق ہے: شہباز شریف

بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حاصل پور، بہاولپور دو روئہہ روڈ کا افتتاح کر دیا، 89 کلو میٹر طویل روڈ پر 4.85 ارب روپے لاگت آئی، سڑک پر تعمیراتی کام مارچ 2014 میں شروع ہوا تھا۔

افتتاح کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ریاض پیرزادہ کا نواز شریف سے 1985 سے گہرا تعلق ہے اور یہ رشتہ قائم رہے گا، آئندہ دور میں یہ سڑک معاشی انقلاب لائے گی الیکشن کے بعد موقع ملا تو اس سڑک کی حاصل پور سے بہاولنگر تک توسیع کی جائیگی۔ ار پی او فی الفور اس روٹ پر سپیشل ٹاسک فورس تعینات کرے، یہاں شمسی توانائی سے چار سو میگاواٹ بجلی کے منصوبے چل رہے ہیں۔ اگر موقع ملا تو انتخابات جیت کر بارش اور انڈس کے فالتو پانی کے ریزرو وائر تعمیر کرکے چولستان کے تمام رقبے کو سیراب کرینگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار
 شہباز شریف نے مزید کہا کہ رحیم یار خان یورنیورسٹی کا پہلا فیز پانچ ارب میں مکمل ہوا یورنیورسٹی کا دورہ کرکے دل خوش ہوگیا اعلان کرتا ہوں کہ اگر انتخابات جیت گیا تو بہاولپور میں ٹینکل یورنیورسٹی اور میڈیکل یونیورسٹی بنا کر دونگا۔ بہاولپور میں شاندار بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بنی ہے بہت جلد بہاولپور آکر کڈنی سنٹر کا افتتاح کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں بجلی جاتی تھی تو آتی نہیں تھی، لیکن اب بہت جلد لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہو جائیگی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو ووٹ اور سیاستدان کو عزت دیں، وزیراعظم
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں