امیتابھ بچن نے ٹویٹر انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر شکایتی پیغام جاری کردیا

02:58 PM, 5 May, 2018

ممبئی:بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر شکایت پر مبنی پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماں بننے کے بعد کیریئر متاثر نہیں ہوگا،کھیل چھوڑ دینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں:ثانیہ مرزا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر انتظامیہ کے نام ایک بار پھر شکایت پر مبنی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارے یار ٹویٹر، اب تو فالورز کی تعداد بڑھا دو، کب سے اتنا کچھ پوسٹ کر رہے ہیں، کچھ اور کرنا ہے تعداد بڑھانے کے لئے تو وہ بھی بتا دو۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

امیتابھ بچن نے کہا کہ ٹویٹر انتظامیہ آپ کیسے اکاﺅنٹس پر اتنی سرگرمیاں مسلسل ہونے کے باوجود فالورز کی تعداد پر بھر پور نظر نہیں رکھ سکتے ہیں، یہ حیرت انگیز بات ہے یعنی میرا مطلب ہے کہ آپ سکور بورڈ میں ہر بال کے چھکے کے باوجود اس پر نمبر کیسے ایک ہی رہنے دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کا ’چاند‘ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا

خیال رہے کہ امیتابھ بچن فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “ میں دکھائی دینگے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں