مدینہ منورہ: سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ مرکز الیاس میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ آگ عمارت کی چودہویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زیادہ تر زائرین کو نکال لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مرکز الیاس میں 200 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔
مزید پڑھیں: قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی
اس کے علاوہ وہاں مصر، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں