ممبئی : مایہ ناز کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 10 مئی کو بھارت میں کنسرٹ کرینگے گے۔ بھارت میں گلوکار کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے انتہائی قابل اعتماد سیکیورٹی گارڈ شیرا کو دی گئی ہے ، ان سے اس حوالے سے معاملات طے کر لیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور شیرا کا اصل نام گرمیت سنگھ جولی ہے جو ہر وقت سلمان خان کے ساتھ رہتا ہے۔ تاہم اب جسٹن بیبر کے دورہ بھارت کے دوران شیرا کی کمپنی انہیں سیکیورٹی فراہم کرے گی۔شیرا کی کمپنی اس سے پہلے بھی انٹرنیشنل سٹارز کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہے۔ شیرا کی کمپنی مائیکل جیکسن، ول سمتھ، جیکی چن، پیرس ہلٹن، شیگی، پیٹر آندرے، ڈیانا کنگ سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کامیابی سے ادا کرچکی ہے۔