جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک جیل سے تقریبا دو سو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ جزیرہ سماٹرا میں جیل توڑنے کا یہ واقعہ جمعہ کے دن رونما ہوا۔ حکام کے مطابق قیدیوں کو نماز جمعہ کے لیے جیل میں واقع ایک مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی تو وہ مسجد کا قریبی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق تقریبا ستّر قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم کم ازکم دو سو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔