ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ”بے فکرے“ کا گانے ”نشے سے چڑھ گئی اوئے“ نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کے گیت ”نشے سے چڑھ گئی اوئے“ یو ٹیوب پر کسی بھی بھارتی فلم کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیت بن گیا ہے جسے 6 ماہ میں یوٹیوب پر 23 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ فلم کا گیت تیزی سے 20 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے والا بھی واحد گانا ہے۔
فلم کے گیت کو نامور گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا جسے رنویر سنگھ او ر وانی کپور پر فرانس کے شہر پیرس میں فلمایا گیا تھا۔ رنویر سنگھ بھی اپنے گیت کی کامیابی پر خوشی سے سرشار ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔واضح رہے کہ معروف ہدایتکار آدتیہ چوپڑا کی فلم ”بے فکرے“ کو ریلز ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے جبکہ رنویر سنگھ اور وانی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔