رونالڈو کے انسٹا گرام پر 10 کروڑ فالوورز

09:49 PM, 5 May, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی: کرسچیانو رونالڈو پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں جن کے انسٹا گرام پر 10کروڑ فالوورز ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے کریئر کی 47ویں ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ نیا سنگ میل عبور کیا۔

پرتگال کے فٹ بالر جن کے مردوں میں سب سے زیادہ انسٹا گرام مداح ہیں وہیں ان کا اکاﺅنٹ چھٹا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاﺅنٹ ہے۔رونالڈو سے پہلے بینسے، ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرینڈ اور سلینا گومز اور خود انسٹا گرام کے اکاﺅنٹ کا نمبر ہے۔وہ کسی بھی کرڈیشیئن، جینر، جسٹس بیبر اور راک سے بھی زیادہ مقبول ہیں۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کے قریب ترین حریف نیمار ہیں جن کے سات کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں۔میسی کہ فالوورز کی تعداد سات کروڑ 10لاکھ جبکہ ڈیوڈ بیکھم کے تین کروڑ 60 لاکھ اور جیمز راڈریگز کے تین کروڑ فالوورز ہیں۔رونالڈو اپنے انسٹا گرام پر اپنی دورانِ تربیت، ماڈلنگ، اور تقریبات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں جبکہ کبھی کبھار تیراکی کرتے ہوئے یا جانگییے میں بھی تصاویر پوسٹ کیں تاہم ان کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر مقبول ترین تصاویر میں شامل ہیں۔ان کی اپنی گاڑیوں کی تصاویر بھی کافی مقبول ہیں۔

مزیدخبریں