لاہور: موسم گرمامیں جہاں پھلوں کا جوس انسانی جسم کو انتہائی اہم فائدے پہنچاتا ہے تو وہی لیموں کا رس بھی گرمی کے اثر کو کم کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔ مگر ہمارے ہاں لیموں کو صرف سکنجبین کی صورت میں پانی میں ملا کر استعمال کیا جاتاہے۔
لیکن آج یہاں ہم آپ کو لیموں سے بننے والے ایسے مشروبات بتائیں گے جنہیں آپ با آسانی بنا سکتے ہیں اور گرمی کے موسم میں اپنے جسم کو تقویت پہنچا سکتے ہیں۔
کھیرا، لیموں اور روزمیری کا جوس
کھیرے کا شمار گرمیوں کی اہم سبزیوں میں ہوتا ہے۔ یہ وٹا من اے، سی ، کے اور پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر اس سبزی کو اگر لیموں اور ایک خاص جڑی بوٹی ”روزمیری“ کے ساتھ ملا کر پیا جائے تویہ آپ کے جسم میں گرمی کو دوربھگا دے گا۔
سٹابری اور لیموں کا جوس:
آپ لیموں کو سٹابری کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مشروب بھی انتہائی آسانی کے ساتھ تیار ہو سکتا ہے اور گرمی میں انتہائی فائدے مند ثابت ہو تا ہے۔
تربوز اور لیموں کا جوس:
تربوز بھی گرمیوں کے خاص پھلوں میں شمار کیا جاتاہے ، یہ پھل جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ تازگی بخشتا ہے، لیموں کو تربوز کے ساتھ ملا کر ایک خوش ذائقہ مشروب تیار کیا جا سکتا ہے۔
پالک اورلیموں کا جوس:
لیموں اور پالک کو بھی ساتھ ملا کر مشروب تیار کیا جاسکتا ہے، مگر عام خیال میں لوگوں اس کے ذائقے کو پسند نہیں کرتے ، آپ اس کے ساتھ سیب کا جوس بھی شامل کر سکتے ہیں۔