داعش کے خاتمے پر امریکی دستے عراق میں نہیں رہیں گے، العبادی

08:31 PM, 5 May, 2017

بغداد: عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوجی عراق میں مزید قیام نہیں کریں گے۔

جمعہ کو ایک بیان میں العبادی نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ داعش کے خاتمے بھی امریکی دستے عراق میں رہیں گے ۔ العبادی کا بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد بھی امریکی فورسز وہاں تعینات رہ سکتی ہیں۔

مذکورہ امریکی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ اِس تناظر میں العبادی اور امریکی انتظامیہ کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔ تاہم عراقی وزیر اعظم نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ مقامی فورسز کو داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کی مکمل بازیابی کے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں