یورپی یونین کی چین سے مہاجرین کی کشتیاں روکنے میں مدد کی درخواست

07:57 PM, 5 May, 2017

نیوویب ڈیسک

برسلز: یورپی یونین مہاجرین اور تارکین وطن کی یورپ آمد روکنے کے لیے چین سے مدد کی خواہاں ہے۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرین دیمیتریس افراموپولوس مہاجرین اور تارکین وطن کو یورپ کا رخ کرنے سے روکنے کے لیے چین کی مدد حاصل کرنے کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔ مہاجرین کمشنر کے مطابق انسانی سمگلروں کے نیٹ ورک مہاجرین کو یورپ لے جانے کے لیے چین میں تیار کی جانے والی ربڑ کی کشتیاں استعمال کرتے ہیں۔

یورپی کمشنر اسی سلسلے میں چینی حکام کا تعاون حاصل کرنے کے لیے بیجنگ آئے ہیں۔

مزیدخبریں