نیویارک: سمارٹ فون کی معروف میسنجر ایپ ”واٹس ایپ“ نے اپنا انٹرفیس تبدیل کردیا ، جس میں سب سے نمایاں نیا ویڈیو کال کا بٹن ہے جبکہ اٹیچ منٹ بٹن کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع ابلا غ کے مطابق واٹس ایپ پر ویڈیو کالنگ بٹن نے ٹاپ کر اٹیچ منٹ بٹن کی جگہ لے لی ہے جو کہ نیچے ٹیکسٹ بار میں منتقل ہوگیا ہے جو کیمرہ آئیکون کے ساتھ چلا گیا ہے۔اسی طرح ٹیکسٹ بار کو بھی واٹس ایپ نے بدل دیا ہے اور اب وہ چوکور ڈبے کی بجائے گول کونوں والے نئے انداز کے ساتھ ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ تبدیلیاں مارچ میں بیٹا ورژن میں سامنے آئی تھیں تاہم اب یہ بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دی گئی ہیں۔
دوسری جانب واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر نے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے روزانہ صارفین کی تعداد 16 کروڑ کے قریب ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ساڑھے 17 کروڑ افراد روزانہ واٹس ایپ کا فیچر کو استعمال کررہے ہیں۔