بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو ٹریفک حادثہ میں ہلاک

07:04 PM, 5 May, 2017

ممبئی:  انڈین میڈیا کے مطابق کناڈا ٹیلی وژن اور فلموں کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ ریکھا اپنے ساتھیوں ابھیشیک کماران، جیان کندرن اور رخشان کے ہمراہ چنئی سے بنگلور جار رہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک کے نیچے جا گھسی۔ ٹریفک حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریکھا سندھو موقع پر ہلاک ہو گئیں .

مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور لاشوں کو گاڑی کاٹ کرباہرنکالا گیا جب کہ پولیس کے مطابق اداکارہ دوستوں کے ہمراہ چنئی سے بینگلورو واپسی آرہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا سندھو نے کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزیدخبریں