تین پاکستانی اداکارائیں جو آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں

لاہور: شوبز کی دنیا میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت منفرد مقام پر پہنچنے والی تین معروف پاکستانی اداکارائیں صباءقمر، صائمہ نور، اور شگفتہ اعجاز آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔

05:57 PM, 5 May, 2017

لاہور: شوبز کی دنیا میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت منفرد مقام پر پہنچنے والی تین معروف پاکستانی اداکارائیں صباءقمر، صائمہ نور، اور شگفتہ اعجاز آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ نور، شگفتہ اعجاز اپنی 46ویں جبکہ صباءقمر 33ویں سالگرہ منائیں گی، اداکارہ صائمہ نور 5مئی 1971ءکو ملتان میں پیدا ہوئیں جبکہ ٹی وی کی اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی اسی دن 1971ءکو گجرات میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ صباءقمر 5مئی 1984ءکو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز اپنی سالگرہ اپنے وطن میں منارہی ہیں جبکہ صباءقمر اپنی بالی ووڈ فلم کی تشہیری مہم کے باعث اپنی 33ویں سالگرہ بھارت میں منارہی ہیں۔

مزیدخبریں