چمن بارڈر پاک افغان مقامی کمانڈرز کی فلائیگ میٹنگ،پاکستان کی افغان فورسز کے حملے کی مذمت

05:52 PM, 5 May, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستانی ڈی جی ایم او نے افغان ڈی جی ایم او سے سرحد کے اس پار رہنے اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ چمن بارڈر پاک افغان مقامی کمانڈرز کی فلائیگ میٹنگ میں کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق   چمن بارڈر پاک افغان مقامی کمانڈرز کی فلائیگ میٹنگ جاری ہے۔افغان ڈی جی ایم او نے چمن بارڈر پر فائرنگ کےواقعہ کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ڈی جی ایم او  پاکستان میجر جنرل ساحر شمشادمرزا نے نہتے پاکستانیو ں پر افغان بارڈر پولیس کی فائرنگ پراظہار مذمت کیا۔

یاد رہےبلوچستان کے سرحدی شہر چمن پر افغان فورسز کے حملےسے 10 افراد شہید اور 41 زخمی ہو گئے تھےجن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ شہید ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا افغان بارڈر پولیس نے مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے جبکہ افغانستان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 10 شہری شہید،41 زخمی



مزیدخبریں