دنیا کی وزنی ترین مصری خاتون بھارتی ہسپتال چھوڑ کر متحدہ عرب امارات منتقل ہو گئیں

03:50 PM, 5 May, 2017

دبئی: دنیا کی بھاری بھرکم ہونے کی دعویدار مصری خاتون مزید علاج کے لیے متحدہ عرب امارات کے ہسپتال میں منتقل ہو گئی ہے۔ایمان نامی خاتون کا وزن بھارتی ہسپتال چھوڑتے وقت500کلو تک ہے جبکہ بھارتی ڈاکٹرز کا کہنا کہ ایمان کا 250 تک وزن کم ہو چکا ہے۔مصری خاتون نے ایمرٹیس ائیر لائن کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچیں جہاں ایک سال تک زیر علاج رہیں گئی۔


گذشتہ کچھ ہفتوں سے ایمان کے خاندان اور بھارتی ڈاکٹرز کے درمیان اختلافات دیکھنے میں آ رہے تھے،دوسری طرف ایمان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ایک فلم جاری کی تھی کہ ایمان ابھی تک بولنے اور حرکت کرنے سے قاصر اور بھارتی ڈاکٹرز کایہ دعوی بھی غلط ہے کہ اُنھوں نے ایمان کا وزن 250کلو کم کر دیا ہے۔
بھارتی ڈاکٹرز نے ایمان کی بہن کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے،بھارتی ہسپتال کے سرجن کے مطابق ایمان کی بہن اس وقت تک اپنی بہن کو ہسپتال میں رکھنا چاہتی تھی جب تک وہ دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل ہو جائے مگر ہڈیوں کے ڈاکٹر کے مطابق اب ایمان دوبارہ کبھی چلنے کے قابل نہیں ہو سکتی۔
ایک عرب اخبار کے مطابق ایمان کی بہن بھارتی ڈاکٹرز نے جس طرح ایمان کا علاج کیا اس وہ ہرگز مطمن نہیں ہے جب میں نے ان کی علاج میں کوتاہی دیکھی تو میں نے متحدہ عرب امارات سے مدد مانگی۔یاد رہے ایمان کوفروری میں مصر سے بھارت منتقل کیا گیاتھا جہاں اسکا علاج کیا جا نا تھا

مزیدخبریں