الاسکا میں 190دن مسلسل رہنے پرریاست کی جانب سے ڈالرز پائیے

03:44 PM, 5 May, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک:دنیا کی آبادی یوں تو کافی زیادہ ہو چکی ہے اور کئی علاقے تو ایسے گنجان آباد ہیں کہ وہاں تل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی لیکن کئی علاقے ایسے ہیں جہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے اور وہاں کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ لوگی یہاں آ کر بسیں۔ کچھ ریاستیں ایسی ہیں جہاں رہنے کے باقاعدہ آپ کو پیسے ملتے ہیں جن میں امریکی ریاست  ڈیٹرائٹ ،الاسکا، کینیڈا میں نیاگرا فالز  اور چٹانوگا بھی شامل ہے لیکن ان جگہوں میں کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں رہنے کے آپ کو پیسے ملیں گے لیکن الاسکا ایک ایسی امریکی ریاست ہے جہاں پوری ریاست میں رہنے پر آپ کو ریاست کی جانب سے چیک ملتا ہے ۔

وجہ یہ ہے کہ یہاں کی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے .اور اگر آپ صرف 190دن مسلسل الاسکا میں رہے ہیں تو ریاست کی جانب سے آپ کو  باقاعدہ ادائیگی کی جائے گی ۔پچھلے سال ہر شخس کو 2،072ڈالر  ادا کیے گئے اور 2014میں 1،884ڈالر ہر رہائشی کو ادا کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 2008میں 3،269ڈالر(ہر رہائشی کو) ادا کیے گئے ۔اگر آپ بھی ایسا ہی کوئی ارادہ رکھتے ہیں اور دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو الاسکا بہت خوبصورت جگہ ہے ۔

مزید تفصیلات آپ نیچے دیے گئے لنک پر حاصل کر سکتے ہیں

https://pfd.alaska.gov/

مزیدخبریں