باہو بلی کے ہیرو نے عامر اور سلمان خان کو پچھاڑ دیا

02:48 PM, 5 May, 2017

ممبئی:بلاک بسٹر فلم باہوبلی ٹو28اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی اور فلم نے دنیا بھر میں ریکارڈبزنس کیا ۔باہو بلی نے ایک ہفتے میں 792کروڑ کا بزنس کیا ۔فلم نہ صرف ہندی بلکہ تیلگو  اور تامل زبان میں بھی ریلیز کی گئی ۔فلم کے ہندی ورژن نے 375کروڑ کمائے اور یہ بھارتی سینما کے خنز کی فلموں سے بھی زیادہ بزنس ہے ۔

ابھی فلم کو ریلیز ہوئے تقریبا ایک ہفتہ ہی گزرا ہے اور اس فلم نے ریکارڈوں کے انبار لگا دیے ہیں۔دو شہزادوں کے درمیان جنگ پرمبنی اس فلم پر دو اعشاریہ پانچ بلینروپے(انڈین) لاگت آئی تھی۔

مزیدخبریں