واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما اپنی بیویمشعل سے پہلے کسی اور عورت کو دل دے بیٹھے تھے اور وہ ان کے تعلقات کو لے کر کافی سنجیدہ تھے لیکن ان کی یہ محبت پروان نہیں چڑھ سکی۔ اوباما کی سوانح عمری میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے کتاب کے جائزہ میں کہا ہے کہ ڈیوڈ David J. Garrow کی طرف سے لکھی گئی کتاب '' رائزنگ سٹار دی میکنگ آف براک اوباما '' میں پہلی بار Sheila Miyoshi Jager نام کی عورت کی کہانی مشترک ہے جسے اوباما پسند کرتے تھے اور اس کے ساتھ وہ شکاگو میں رہتے تھے۔ جنھیں اوباما نے دو بار شادی کا پیغام بھی دیا۔
جیگر نے مصنف ڈیوڈ کو بتایا کہ 1986 کے موسم سرما میں جب اوباما کے ساتھ وہ اپنے والدین کے گھر گئے تو اوباما نے مجھ سے شادی کرنے کے لئے کہا لیکن جیگر کے والدین کو دونوں کا ساتھ پسند نہیں تھا ان کا خیال تھا کہ جیگر کی عمر کم ہے کیونکہ اس وقت وہ 23 برس کی تھیں اور اوباما ان سے دو سال بڑے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں