واشنگٹن :دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں سے پانچ جنوبی ایشیا میں ہیں،غلیظ اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، دوسرے پر بھارت ہی کا تاریخی شہر گوالیار ہے،پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں درجے پر ہے۔ آلودگی کا بڑا سبب کچرے کے ڈھیر۔ صنعتوں اور گاڑیوں کا دھواں اور ناصاف پانی ہے۔ ان میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور تاریخی شہر گوالیار پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی، بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ اور ممبئی شامل ہیں۔
غلیظ اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی صدرمقام نئی دہلی، دوسرے پر بھارت ہی کا تاریخی شہر گوالیار، تیسرے پر افریقی ملک ایتھوپیا کا دارالحکومت ادیس ابابا، چوتھے پر لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو کا شہر میکسیکو سٹی اور پانچویں نمبر پر پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔اس فہرست میں چھٹے نمبر پر لاطینی امریکہ کے ایک ملک، ہیٹی کاصدر مقام پورٹ او پرنس ، ساتویں درجیپر افریقی جزیرے مڈغاسکر کا شہر اینٹا نانارِیوو ، آٹھویں نمبر پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ، نویں پر وسط ایشیائی ملک آزربائیجان کا دارالحکومت باکو، اور دسویں پر بھارت ہی کا ایک اور شہر ممبئی ہے۔
کسی شہر کے صاف ستھرا ہونے کا کیا پیمانہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے اس سلسلے میں عوامل کا تعین کیا ہے۔جن میں ماحولیاتی آلودگی، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کا انتظام ، دھواں اور مضر صحت گیسوں کی سطح اور قدرتی آفات کے بعد آلودگی سے مسائل شامل ہیں۔یہ فہرست مرسر کی سالانہ ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن انڈیکس، اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹوں پر مشتمل ہے جس میں 2008 سے 2013 تک کے عرصے میں دنیا کے1600 سو منتخب شہروں کا جائزہ لیا گیا۔
دنیا کے پانچ آلودہ ترین شہر جنوبی ایشیا میں ہیں،عالمی ادارے کی رپورٹ
02:06 PM, 5 May, 2017