کافی کی خوشبو ذہنی تناو اور اضطراب سے نجات دلاتی ہے

01:36 PM, 5 May, 2017

لاہور:نیند ایک ایسی چیز ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن بعض اوقات جب آپ نے کوئی ضروری کام کرنا ہو تو یہی نیند وبال جان بن جاتی ہے ۔جاگتے ہوئے ہونے والی اس کوفت اور سٹریس سے بچنے کا بھی طریقہ موجود ہے ۔

چوہوں پر کیے گئے ایک تجربے میں جب چوہوں کو بہت دیر تک جگا کر رکھا گیا اور پھر ان میں سے دو چوہوں کو کافی بینز سنگھائے گئے تو ان میں موجود بے چینی سکون میں بدل گئی جو کہ نیند نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔

چوہوں کے ڈی این اے پر موجود دو ایسے جینز ایکٹو ہوئے جو سٹریس کو ریلیز کرنے میں مدد دیتے ہیں۔کافی کی خوشبو نہ صرف ذہنی تناو میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ اضطرابی کیفیت کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں