جکارتا کی معروف یکری لینویلے کی انتظامیہ کو دنیا میں انوکھے ترین کیک بنانے میں مہارت حاصل ہے ۔ اس بیکری کے بنائے گئے کیک کو بنوانے کے لیے پہلے بکنگ کروانا پڑتی ہے ۔
اس بیکری کو بڑے اور پرانے قلعوں کی طرح کیک بنانے کے لیے دنیا بھر میںجانا جاتاہے ۔بیکری کے بنائے گئے کیک کی لمبائی اور اونچائی سات میٹر تک ہوتی ہے ۔
بیکر ی 1992 میں شروع کیا گیا تھا۔شروع ہی سے سالگرہ کے کیک بیچنا ہی اس بیکری کا اہم کام تھا ۔2004 کے بعد اس بیکری نے لے نویلے کیک کے نام سے نیا برانڈ متعارف کر وا یا ۔
اس برانڈ کے تحت بیکری کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں کئی میٹر لمبے کیک بنوا کر بھیجنے شروع کر دیے ۔جس کے بعد اس کمپنی کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی ۔
خاص کیک بنانے کے لیے کمپنی کے 24ملازمین کو مسلسل 12گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے ۔کیونکہ اس میں زیادہ دیر نہیں لگائی جاسکتی ۔