رشوت کی پیشکش کا الزام، شہباز شریف نے عمران کو قانونی نوٹس بجھوا دیا

12:48 PM, 5 May, 2017

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کے بے بنیاد الزامات پر انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج چکے ہیں جو انہیں آئندہ چند روز میں موصول ہو جائے گا۔

واضح رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے ان کے مشترکہ دوست نے عمران خان کو پاناما لیکس کیس میں خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔

28 اپریل کو عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعلیٰ شہباز شریف مجھ پر اربوں روپے ہرجانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ 10ارب کی آفر پر اب تک قائم ہو اور جو 10 ارب کی آفر لے کر آیا اس شخص کو بھی مجھے قائل کرنے کے لئے 2 ارب کی آفر کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں صرف اس لیے نام نہیں لے رہا کیوں کہ انتقامی کارروائی کر کے اس کا کاروبار بند کردینگے لیکن اگر عدالت میں بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بھی بتاؤں گا اور عدالت سے اس شخص کو تحفظ دینے کی درخواست بھی کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں