واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن ہیلتھ کیئر بل کے نام سے نیا بل لانے کی منظوری دے دی۔ بل 213 کے مقابلے میں 217 ووٹوں کے معمولی فرق سے منظور کیا گیا۔ کسی ڈیموکریٹ رکن نے بل کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ اس بل کی منظوری کو ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بل عوام کی بہتری کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔
اگلے مرحلے میں یہ بل منظوری کے لیے سینٹ بھیجا جائے گا جہاں واضح اکثریت ریپبلکنز کو حاصل ہے۔ ایوان نمائندگان سے بل کی منظوری کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آ گئی اور ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے۔
اب تک یہ واضح نہیں کہ اس بل پر اخراجات کتنے ہوں گے یا کتنے لوگوں کی بیما پالیسی ختم ہو جائے گی کیونکہ کانگریس کے بجٹ آفس کو اس کا جائزہ لینے کا وقت نہیں ملا ہے۔ تازہ ترین تبدیلیوں سے قبل کانگریس کے بجٹ آفس کا تخمینہ تھا کہ 2018 میں 14 ملین امریکی اپنی بیما پالیسی کھو بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ صدر اوباما کے 2010 کے بل اوباما کیئر کی وجہ سے دو کروڑ امریکی شہریوں کو ہیلتھ انشورنس حاصل ہو گئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں