راجن پور میں چار افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، ایلیٹ فورس کا ملازم بھی قتل

10:55 AM, 5 May, 2017

نیوویب ڈیسک

راجن پور: پیشی بھگت کر واپس راجن پور جانے والے افراد کو مخالفین نے قتل کردیا۔ مقتول جام پور سے پیشی بھگت کر آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ملزموں میں ایلیٹ پولیس فورس کا حاضر سروس ملازم بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افضل،خلیل،عطا محمد اورعبد الطیف جام پور سے پیشی کے بعد گھر واپس آ رہے تھے ۔راستے میں گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔چاروں افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق ڈاہر اور ببر برادری کے درمیان دشمنی کا سلسلہ دو ہزار سات سے چلا آرہا ہے۔ معمولی رنجش سے شروع ہونے والی عداوت اب تک کئی افراد کو نگل چکی۔

مزیدخبریں