لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی

11:14 AM, 5 May, 2017

لاہور: لاہور میں صبح سے ہی سورج آنکھیں دکھا رہا ہے اور شہر اقتدارمیں بھی پارہ ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ کراچی میں بھی آسمان صاف اور تپتی دھوپ کا راج ہے۔ آج پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں