سکیورٹی اداروں کی ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف کارروائیاں،121مشتبہ افرادگرفتار

10:13 AM, 5 May, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: سکیورٹی اداروں کی ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پشاور ،وہاڑی ،روجھان،بھکر سمیت دیگر علاقوں سے کئی مشتبہ افراد حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران 60مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چُھپے شرپسندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔وہاڑی میں بھی داخلی و خارجی راستے سیل کر کے پولیس نے سرچ آپریشن کیا،18اشتہاریوں سمیت 24ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔روجھان اور بھکر کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن  کے دوران 

100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی،سینکڑوں افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔19 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

مزیدخبریں