کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملا نثار کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ملا نثار قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ وہ لیاری میں گبول پارک اور چیل چوک کا علاقائی کمانڈر تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔