ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے سونو نگم کے بارے میں بات کرنے سے معذرت کر لی ۔ اداکار کا کہنا ہے کہ گلوکار سونو نگم کے معاملے میں بولنا خطرے سے خالی نہیں، بات کچھ کی جاتی ہے اور میڈیا پر اسے کسی اور طرح پیش کیا جاتا ہے اگر کوئی پلیٹ فارم ہو تو اپنے خیالات کا اظہا رکرسکتا ہوں۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو میں بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے لیے اپنا مذہب اور اپنی تلاش ضروری ہے۔ اپنی آنے والی فلم ہندی میڈیم کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت میں ہندی زبان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ساتھ ساتھ کس طرح سے قومی زبان ہندی اپنا احترام انگریزی زبان کے سامنے کھوتی جا رہی ہے۔ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔عرفان نے تصدیق کی ہے کہ صبا قمر فلم پروموشن کے لیے بھارت آئیں گی اور انہوں نے ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔
عرفان خان نے سونو نگم کے بارے میں بولنےسے معذرت کرلی
ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے سونو نگم کے بارے میں بات کرنے سے معذرت کر لی ۔ اداکار کا کہنا ہے کہ گلوکار سونو نگم کے معاملے میں بولنا خطرے سے خالی نہیں، بات کچھ کی جاتی ہے اور میڈیا پر اسے کسی اور طرح پیش کیا جاتا ہے اگر کوئی پلیٹ فارم ہو تو اپنے خیالات کا اظہا رکرسکتا ہوں۔
12:02 AM, 5 May, 2017