وزیراعظم شہباز شریف کا عید کے بعد خیبرپختونخوا کے دورے کا اعلان

11:29 PM, 5 Mar, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے بعد خیبرپختونخوا کے دورے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان انہوں نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں ملکی مجموعی صورتحال اور خیبرپختونخوا کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر مقام نے وزیراعظم کو حکومت کی ایک سالہ کامیاب کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی، جسے شہباز شریف نے قبول کر لیا۔

وزیراعظم نے امیر مقام کی پارٹی سے وفاداری اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے مخلص اور وفادار رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
 

مزیدخبریں