پاکستان میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ اضافہ

پاکستان میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے تحت جاری جائزہ مذاکرات میں توانائی شعبے میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ان اصلاحات کو مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف وفد نے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے ملاقاتیں کیں، جہاں انہیں بجلی کمپنیوں کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، دسمبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2,384 ارب روپے تک محدود رہا، جو جون 2024 میں 2,393 ارب روپے تھا۔

پاکستان نے توانائی کے شعبے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ مالیاتی مشیر کا تقرر بھی ہو چکا ہے۔

حکام کے مطابق، جولائی 2024 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر بروقت عملدرآمد جاری ہے۔