چیمپئنز ٹرافی 2025: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کو 363 رنز کا ہدف

07:32 PM, 5 Mar, 2025

لاہور: نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 363 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سودمند ثابت ہوا۔

راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 164 رنز کی شراکت قائم کی۔ رویندرا نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی، جبکہ ولیمسن نے 102 رنز (94 گیندوں پر) بنائے۔ ڈیرل مچل (49)، گلین فلپس (49) اور مائیکل بریسویل (16) نے آخری اوورز میں ٹیم کے مجموعے کو 350 سے اوپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقی بولرز کے لیے مشکل دن رہا، لنگی نگیڈی نے 72 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو ربادا نے 2 وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 8 سال بعد واپسی کر رہی ہے، جبکہ 9 مارچ کو دبئی میں فائنل کھیلا جائے گا، جہاں بھارت پہلے ہی جگہ بنا چکا ہے۔
 

مزیدخبریں