خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ، 4 جاں بحق ، 5 زخمی

07:00 PM, 5 Mar, 2025

کوئٹہ:خضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ایک گاڑی بھی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں