لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی تھی۔
ایڈیشنل ججز کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں راجہ غضنفر علی خان، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس راحیل کامران شیخ اور جسٹس سردار اکبر علی سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔
اس موقع پر جسٹس چودھری اقبال، جسٹس ساجد محمد سیٹھی، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس طارق ندیم، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس انوار الحق، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس فیصل زمان خان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔