چیمپئنز ٹرافی 2025: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا

چیمپئنز ٹرافی 2025: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور : چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دن دو بجے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز کیں اور نیٹس پر بیٹرز اور بولرز نے اپنی تیاری مکمل کی۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور کی پچ دبئی کے مقابلے میں مختلف ہے اور انہوں نے یہاں پہلے کھیل چکے ہیں، جس سے انہیں کنڈیشنز کا بہتر اندازہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیمی فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

دوسری جانب، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی اور کھلاڑیوں نے کیچز کی خصوصی مشقیں کیں، جبکہ بیٹرز اور بولرز نے نیٹس پر تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دبئی جانے کی ضرورت نہیں تھی، کھلاڑیوں نے گالف کھیل کر ری کور کیا اور انجوائے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ  یہاں کھیل چکے ہیں، اور وہ اس چیلنج کو پلان کے مطابق حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں