اسرائیلی وزیر خارجہ نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے شرط رکھ دی

اسرائیلی وزیر خارجہ نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے شرط رکھ دی

تل ابیب : اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈئین سار نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے شرائط رکھ دیں، جن کے مطابق غزہ کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی ضروری ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ "اگر حماس اور اسلامی جہاد مکمل طور پر بے دخل کیے جائیں اور ہمارے قیدی واپس کیے جائیں تو ہم کل ہی اس پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔" گیڈئین سار نے مزید کہا کہ "یہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ ہوگا اور اگر اس پر حماس راضی ہو جائے تو ہم فوری طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔"

تاہم، حماس نے وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ کی مزاحمتی فورسز کو غیر مسلح کرنا احمقانہ بات ہے اور یہ ریڈ لائن ہے۔" حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ "غزہ کی تعمیر نو اور امداد کے لیے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتاہے ۔

مصنف کے بارے میں