'امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے'، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

'امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے'، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ پر ٹیکس لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ "امریکہ پھر سے میدان میں آگیا ہے" اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں اتنا کام کیا ہے جتنا دوسرے 4 سالوں میں نہیں ہو سکا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ "ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکہ اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آچکا ہے، اور ہمارے سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے۔" انہوں نے غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا بھی عزم ظاہر کیا اور کہا کہ "ہم امریکہ کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔" صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں امریکہ کی معیشت کی بحالی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ "پچھلی انتظامیہ نے معیشت کو تباہ کیا، لیکن ہم نے جرائم میں کمی کی اور شرح سود میں بھی کمی لائی۔"

انہوں نے 2 اپریل سے ایسے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا جو امریکا پر ٹیکس لگاتے ہیں، اور کہا کہ "اگر آپ امریکہ میں چیزیں نہیں تیار کریں گے تو ہمیں آپ پر ٹیرف لگانا پڑے گا۔" ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم امریکہ کی سرحدوں کو بند کر رہے ہیں، اور غیرقانونی امیگریشن کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔"

صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران ایک 15 سالہ کینسر کے مریض لڑکے کو اعزازی سیکرٹ ایجنٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

مصنف کے بارے میں