راولپنڈی:پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا۔ پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 200 رنز بناسکی۔
ملتان سلطانز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان نے 32 ، ریز ہینڈرکس نے 5 ، ڈیون میلان نے 19، طیب طاہر نے 26 ،خوش دل شاہ نے 11، افتخار احمد 60 ، کرس جارڈن 30 رنز بناپائے۔پشاور زلمی کی طرف سے مہران ممتاز نے ایک ، نوین الحق نے ایک ، عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا
11:10 PM, 5 Mar, 2024