پشاور زلمی  نے ملتان سلطانز کو 205 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

09:34 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : ایچ بی ایل  پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز  کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اتنخاب کیا۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے  نقصان پر 204 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد اور پشاور 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔کراچی کنگز  کا پانچواں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

مزیدخبریں