وزیر خزانہ  کا نام  فائنل ، اسحاق ڈار  دوڑ سے باہر

06:40 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر خزانہ  کا نام   ن لیگ نے فائنل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق  وزیر خزانہ کےلیے  معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور  سینیٹر اسحاق ڈار اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ  نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں معروف بینکر محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے تھے ۔

اجلاس میں اسحاق ڈار کو مدعو ہی نہیں کیا گیا اور اجلاس میں معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے معیشت تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق معروف بینکر محمد اورنگ زیب کو اہم ٹاسک بھی دیئے  گئے ہیں۔

مزیدخبریں