صدارتی انتخاب کیلئے پی پی پی کا نمبر گیم پورا ہوگیا، آصف زرداری کو 345 ووٹ ملیں گے:بلاول بھٹو  کو کمیٹی اراکین کی بریفنگ

05:18 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کو پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے  بریفنگ دی ہے کہ  پی پی پی کا نمبر گیم پورا ہوگیا ہے اور  آصف زراری کو 345  ووٹ ملیں گے ۔


  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری   سے  پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ملاقات کی ہے  اور موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ 

پیپلزپارٹی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین کی ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، سید غلام مصطفیٰ شاہ اور چودھری منظور بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی دیگر سیاسی جماعتوں  کے قائدین سے  صدارتی انتخابات کے حوالے سے ملاقاتیں جاری ہیں، آئی پی پی نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے  آصف زرداری کو یقین دہانی کرادی ہے۔

مزیدخبریں