پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ناٹک ہیں، الیکشن کمیشن سے کہا ہے انہیں مزید موقع نہ دیا جائے: اکبر ایس بابر

05:08 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پی ٹی آئی  کے بانی رکن اکبر ایس  بابر کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ناٹک ہیں، الیکشن کمیشن سے کہا ہے انہیں مزید موقع نہ دیا جائے۔اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ناٹک ہیں، الیکشن کمیشن سے کہا ہے انہیں مزید موقع نہ دیا جائے۔
اکبر ایس بابر نے دریافت کیا کہ کیا وجہ ہے ایک ہی قیادت انٹراپارٹی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہوتی ہے؟ تحریک انصاف نے ایک بار پھر انٹرا پارٹی کےنام پر ڈھونگ کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے اراکین کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت معطل کی جائے اور تحریک انصاف کے اثاثے اور دفاتر منجمد کیے جائیں۔پاکستان تحریک انصاف  کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اکبر ایس بابر نے 2 دسمبر 2023 کو ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو 5 دسمبر 2023 میں چیلنج کردیا تھا۔

مزیدخبریں