اسلام آباد:پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیاگیا ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
اکبر ایس بابر سمیت دو اور پی ٹی آئی کارکنان نے بھی درخواستیں دائر کردیں۔ اس حوالے سے دو الگ الگ درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی ہیں، محمود خان اور محمد مزمل نے درخواستیں دائرکی ہیں۔
اس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز کالعدم قرار دئیے جائیں اور پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکا جائے۔