راولپنڈی :وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ ہم ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے، بطور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہم آپس میں رابطے رکھیں گے۔ علی امین گنڈا پور نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
ہم ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے، بطور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہم آپس میں رابطے رکھیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں رول آف لاء ہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے، ہم ایسا نظام بنائیں گے آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے، ہم نے صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے، روزگار دینا ہے،ہم بنیادی سہولیات، ایجوکیشن اور صحت میں بہتری لائیں گے، ہم ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔
کے پی اسمبلی میں ثوبیہ شاید پر لوٹا پھینکنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس خاتون کے ساتھ بد تہذیبی ہوئی انہوں نےخاتون کارڈ استعمال کیا، خاتون کا قصور تھا لیکن میں نے بطور سی ایم خاتون سے معافی مانگی۔
علی امین نے کہا کہ چیف جسٹس سےگزارش ہے 9 مئی پر کمیشن بنائیں، ہماری خواتین اور کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارا مطالبہ کے 9 مئی سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے، ہم نے پاکستان کے لیے 2 حکومتیں چھوڑی ہیں اور بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اڈیالہ میں علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کرلی ہے۔