الیکشن کمیشن نے  عام انتخابات کے 26  روز بعد فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کر  دیے

04:52 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے  عام انتخابات کے 26  روز بعدبلآخر فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کر  دیے۔

الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ 14دن کے اندر تمام فارم 45 ویب سائٹ پر ڈالے گا۔

قانون کے مطابق 14 دن کے اندر فارم 45کو ویب سائٹ پر جاری  کرنا لازمی ہے۔الیکشن ایکٹ کی شق 95 کی ذیلی شق 10 اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو پابند کرتی ہے

الیکشن کمیشن نے دیگر انتخابی فارمز  بھی جاری کردئیے، الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 اور 49 جاری کیے گئے۔الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز جاری کیے ۔الیکشن کمیشن نے حلقہ وائز فارمز جاری کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمیں نے الکیشن کمیشن کیخلاف فارم 45، 46، اور 48 جاری نہ کرنے پر درخواست دائر کر رکھی تھی جسے آج قابل سماعت قرار دے دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں